نئے وزیر خزانہ کیلئے مفتاح اسماعیل موزوں امیدوار ہیں، کاروباری حلقے

03:15 PM, 29 Sep, 2017

تہلکہ خیز خبر:- اسحاق ڈارکے بعد ملک کا نیا وزیر خزانہ کون ہو گا؟ نام جان کر یقین کرنا مشکل ہو جائے

کراچی:ملک کے مقتدر تجارتی و کاروباری حلقوں نے وزیر خزانہ کیلئے مفتاح اسماعیل کو موزوں امیدوار قرار دیا ہے۔ دوسری جانب نئے وزیر خزانہ کے اعلان کی صورت میں حکومتی سطح پر مفتاح اسماعیل، سرتاج عزیز، ہارون اختر اور وقار مسعود کے نام زیر غور ہیں۔

کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے گزشتہ چار برس کے دوران معیشت کا ستیا ناس کر دیا ہے اور عوام و تاجروں پر ٹیکسوں کی بھرمار کے باوجود وہ معاشی معاملات سدھارنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔

کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ پاناما پیپرز اور اب ان ریفرنسز کے باعث اسحاق ڈار معاشی معاملات پر توجہ نہیں دے پا رہے ہیں جبکہ کرپشن کے الزام عائد ہونے کے بعد ان کی وزیر خزانہ کے عہدے پر رہنے سے عالمی سطح پر بھی پاکستان کی ساکھ متاثر ہورہی ہے.

لہذا وزیر اعظم فوری طور پر اسحاق ڈار سے وزارت خزانہ کا عہدہ واپس لے کر کسی موزوں شخص کو وزیر خزانہ کا قلمدان سونپ دیں اور ہماری نظر میں وزیر خزانہ کیلئے وزیر اعظم کے مشیر خاص برائے معاشی معاملات مفتاح اسماعیل انتہائی آئیڈیل ہیں.

مزیدخبریں