ایل جی نے مچھر بھگانے والا سستا ترین اسمارٹ فون‎ متعارف کروا دیا

02:46 PM, 29 Sep, 2017

نیو یارک: ایل جی کے نئے اسمارٹ فون کے 7 آئی میں موجود ٹیکنالوجی مچھروں کو دور بھگانے کا کام کرتی ہے۔کمپنی کے مطابق فون کی بیک سے نکلنے والی الٹراسونک ویوز کیڑے مکوڑوں کو دور بھگاتی ہیں اور یہ انسانوں کے لئے نقصان دہ نہیں ۔

اس ٹیکنالوجی کے ساتھ فون میں 5 انچ ڈسپلے ، 2 جی بی ریم ، 16 جی بی اسٹوریج اور کواڈکور پراسیسر دیا گیا ہے۔ فون میں اینڈرائڈ مارشمیلو آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔ایل جی کا کہنا ہے کہ کلینکل ٹیسٹ کے دوران فون نے 72 فیصد کامیابی کامیابی حاصل کی ہے۔

فون کی قیمت 122 ڈالر ہے اور اسے ابتدائی طور پر انڈیا میں ریلیز کیا گیا ہے تاہم کمپنی اسے جلد ہی دیگر ممالک میں متعارف کروانے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

مزیدخبریں