ممبئی کے ٹرین اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 27 افراد ہلاک

02:31 PM, 29 Sep, 2017

ممبئی: بھارتی میڈیا کے مطابق ایلفنسٹن ٹرین اسٹیشن پر پٹڑیوں کو عبور کرنے والے پل پر بھگدڑ مچنے سے 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جن میں سے 30 کی حالت تشویشناک ہے۔ ممبئی میں بارش کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت کا شیڈول متاثر ہونے سے ایک ہی وقت میں 4 ٹرینیں اسٹیشن پر موجود تھیں جب کہ مسافروں نے ٹکٹ لینے کے لئے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کی تو اچانک بھگدڑ مچ گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق بارش سے بچنے کے لئے غیرمعمولی طور پر مسافروں کی بڑی تعداد پل پر موجود تھی جو بارش کے رکنے کا انتظار کر رہے تھے کہ اس دوران بھگدڑ مچی۔

ریلوے ترجمان انیل سکسینا کے مطابق اسٹیشن پر مسافروں کی تعداد بڑھنے سے جگہ کم پڑ گئی اور جب مسافروں نے اپنی ٹرینوں کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تو بھگدڑ مچی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ دوسری جانب پولیس نے اس اطلاعات کی تحقیقات شروع کر دی کہ بھگدڑ سے پہلے پل کے قریب شارٹ سرکٹ کی آواز سنی گئی جو بھگدڑ کی وجہ بنی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں