نیویارک:ہم میں سے بہت سے افراد ایسے ہیں جو اپنے کیریئر کو لے کر بہت پریشان رہتے ہیں ۔ اپنی منزل تک پہنچنے کی دوڑ اکثر ہمیں ناامیدی اور مایوسی کے اندھروں میں اتار دیتی ہے لیکن اب آپ چندآسان اقدام اٹھا کر کامیابی کو اپنا مقدر بنا سکتے ہیں۔
سب سے پہلے تو وقت نکال کر دیکھیں کرکہ آپ جس کیریئر کو اپنانا چاہتے ہیں وہ آپ کے لیے ٹھیک ہے بھی یا نہیں ۔ اپنی ناکامی پر رونے کی بجائےاپنے لیے سہی کیریئر کا انتحاب کریں۔
زندگی میں اچھا ہو رہاہو یا برا اس کو اس کو تسلیم کریں ۔ زندگی کی حقیقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں کیونکہ اگر آپ کو اپنی ناکامیوں کا سامنا کرنا آ گیا تو آپ کامیابیوں کی بلندی کو چھو سکتے ہیں ۔
اس بات پر دلبرداشتہ ہونے کی بجائے کہ زندگی نے آپ کے ساتھ ناانصافی کی ہےاپنی دماغی قوت کو اپنے منزل کے حصول کے لیے استعال کریں ۔ منفی خیالات کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں کیونکہ مثبت رویوے کو اپنا کر کامیابی کو اپنا مقدر بناسکتے ہیں ۔
زندگی میں چندآسان اقدام اٹھائیں اور کامیابی کو اپنا مقدر بنائیں
02:20 PM, 29 Sep, 2017