ودیا بالن ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئیں

11:50 AM, 29 Sep, 2017

ممبئی: بھارتی فلم سٹار ودیا بالن ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئیں۔ ودیا بالن ایک میٹنگ کے لیے بیندرا جا رہی تھیں کہ راستے میں ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ ایک اور گاڑی نے پیچھے سے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری۔ 

حادثے میں گاڑی کو تو نقصان پہنچا لیکن خوش قسمتی سے ودیا بالن بال بال بچ گئیں۔ ودیا بالن کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور ٹریفک حادثے میں انہیں کوئیی چوٹ نہیں آئی۔ خیال رہے کہ ودیا بالن آج کل اپنی فلم 'تمہاری سلو' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ایک ویڈیو جوکی کا کردار ادا کریں گی۔

 
 
 
 

مزیدخبریں