اطالوی خاتون نے خود سے شادی کرلی

اطالوی خاتون نے خود سے شادی کرلی

اٹلی: آپ نے  مغرب میں عورت کی عورت سے مرد کی مرد سے شادی کا تو سنا ہو گا لیکن اب مغرب میں ایک نیا رحجان منظر عام پر آرہا ہےجو کہ اپنے آپ سے شادیوں کا ہے۔
ایک ایسا ہی انوکھا کام اطالوی خاتون نے کیا ہے،اس نے خود سے شادی کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔تفصیلات کے مطابق اطالوی خاتون کو خود سے پیار ہوگیااور اس نے اپنےخوابوں کے شہزادے کا انتظار کئے بغیر ہی اپنی زندگی مکمل کرنے کا ارادہ کیا۔
اطالوی خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ عورتوں کو زندگی گزارنے کے لیے مردوں کی ضرورت نہیں وہ اپنی زندگی کسی بھی سہارے کے بغیر گزار سکتی ہیں۔


مغربی شادی کی رسومات کے مطابق چالیس سالہ فٹنس ٹرینر لائرہ میسی نے شادی کی تقریب میں روایتی سفید جوڑا پہنا اوربرائڈ میڈز اور مہمانوں کی موجودگی میں شادی کا کیک بھی کاٹا۔یاد رہے کہاس شادی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہےلیکن مغربی ممالک میں یہ رجحان تیزی سے بڑھتا نظر آرہا ہے۔