27 سالہ ٹیکسی ڈرائیور نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان کو پریشان کرنے کا اعترا ف کر لیا

09:09 AM, 29 Sep, 2017

لندن :عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان کو پریشان کرنے والے 27 سالہ پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور حسن محمود نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن میں ٹیکسی ڈرائیور مسلسل عمران خان کی سابق اہلیہ کو پریشان کر رہا تھا جب اس نے گھر آنے کے ارادہ ظاہر کیا تو جمائمہ خان نے پولیس کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا جس پرپولیس کی جانب سے ٹیکسی ڈرائیور حسن محمود کو عدالت میں طلب کیا گیا.

ڈرائیور کے خلاف آئزل ورتھ کراون عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی ، ابتدائی بیان میں ملزم ڈرائیور حسن محمود نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جمائماخان میری ٹیکسی میں بیٹھیں اسکے بعدسے ان کاگرویدہ ہوگیا تھا.

اور اس دوران میں نے ان کا نمبر بھی حاصل کر لیا تھا، جمائما خان کو 1182 بار ٹیلی فون کالز اور 203میسجز کیے لیکن کوئی جواب نہیں ملا، میں عمران خان کا بہت بڑا فین ہوں اور جمائمہ سے محبت کرتا ہوں ۔جج مارٹن ایڈمنڈزنے مقدمے کی سماعت 26اکتوبر تک کیلیے ملتوی کردی۔

جمائمہ خان کی جانب سے ڈرائیور کے نمبر کو مسلسل بلاک کیا گیا لیکن اس نے 18 مرتبہ اپنا نمبر تبدیل کر لیا تاکہ وہ ایک دفعہ پھر سے اپنی قسمت آزما سکے۔یہ خبر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو چکی ہے جہاں پر مختلف قسم کے تبصرے کیے جارہے ہیں ۔

مزیدخبریں