سشما گھر میں جھانکیں، ہمارا اپنا وزیراعظم دہشتگرد ہے، کنگنا رناوت

08:53 AM, 29 Sep, 2017

نیو دہلی: پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والی مودی سرکار کو بھارتی اداکارہ نے بے نقاب کر دیا۔ بھارتی ادا کارہ کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر خارجہ  کو آئینہ دکھا دیا۔

ٹوئٹر پر کہتی ہیں سشما سوراج اپنے گھر میں بھی جھانک لیں کیونکہ یہ کہنا کہ بھارت ڈاکٹرز اور انجینئرز پیدا کر رہا ہے جبکہ پاکستان دہشتگرد یہ مضحکہ خیز بات ہے کیونکہ ہمارا تو اپنا وزیراعظم ہی دہشتگرد ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں تمام ممالک روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کر رہے ہیں سوائے بھارت کے جو انتہائی شرم کی بات ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں