اسلام آباد:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار میاں رؤف عطا نے برتری حاصل کرلی ہے۔ پشاور میں میاں رؤف عطا نے 127 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ کو 123 ووٹ ملے۔ بنوں میں میاں رؤف عطا نے 21 ووٹ جبکہ منیر کاکڑ کو 10 ووٹ ملے۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے بھی میاں رؤف عطا 25 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، اور منیر کاکڑ 11 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
علاوہ ازیں، میاں رؤف عطا نے خیبرپختونخوا کے دیگر پولنگ اسٹیشنز پر بھی برتری حاصل کی، جس میں ایبٹ آباد اور سوات جیسے علاقے شامل ہیں، جہاں ان کے ووٹوں کی برتری نمایاں رہی۔