پاکستان میں سب سے زیادہ محبت ملی، یہاں آکر خود کو محفوظ محسوس کیا: ڈاکٹر ذاکر نائیک

پاکستان میں سب سے زیادہ محبت ملی، یہاں آکر خود کو محفوظ محسوس کیا: ڈاکٹر ذاکر نائیک

راولپنڈی :راولپنڈی میں الوداعی خطاب کرتے ہوئے معروف دینی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان کے دورے کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب، سندھ حکومت اور تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا استقبال اور سیکیورٹی بہترین رہی، 1991 میں بھی پاکستان آیا تھا، مگر اس وقت تبلیغ کا کام نہیں کرتا تھا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستانی نوجوانوں کو سوشل میڈیا کو دین کی ترویج کے لیے استعمال کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال پر ان کا دل دکھتا ہے، مگر ایک وقت آئے گا جب سب متحد ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر وجود میں آیا، علماء اور حکمرانوں کو مل کر کامیابی کے لیے راہیں ہموار کرنی چاہئیں۔