بالی وڈ سٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والا نوجوان گرفتار

بالی وڈ سٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والا نوجوان گرفتار

ممبئی :بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے 20 سالہ نوجوان کو، جو کہ سلمان خان اور بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی کو قتل کی دھمکیاں دے رہا تھا، بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر نوائیڈہ سے حراست میں لے لیا۔

رپورٹس کے مطابق، ملزم نے جمعے کے روز ذیشان صدیقی کے لینڈلائن نمبر پر کال کر کے قتل کی دھمکیاں دیں اور آڈیو کال بھی کی۔ اسی نوجوان نے سلمان خان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں، جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرکے ممبئی منتقل کر دیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ سلمان خان کو پہلے بھی بشنوئی گینگ سے قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں، اور حالیہ دنوں میں سلمان خان کے قریبی دوست اور سیاستدان بابا صدیقی کو ممبئی میں قتل کیا گیا تھا۔ بشنوئی گینگ نے بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کے واقعات نے ان کی سکیورٹی کے حوالے سے تشویش کو مزید بڑھا دیا ہے۔