اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ہی دن میں دو بینکوں کو لوٹا گیا، جس کے نتیجے میں ایک راہگیر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ ایک سیکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوا۔
رپورٹ کے مطابق، یہ واقعے پولیس کی کارکردگی اور بینکوں کے سیکیورٹی نظام کی ناکامیوں کو بے نقاب کرتے ہیں۔ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ موٹر سائیکل پر سوار ڈکیت کلاشنکوف کے ساتھ شہر میں کیسے آزادانہ گھومتا رہا۔؎
سیف سٹی کے کیمرے اس کی شناخت نہیں کر سکے، اور نہ ہی گشت پر موجود اہلکار اور ناکوں پر تعینات پولیس افسران اسے روکنے میں کامیاب ہوئے۔