نادرا نے 'پاک آئی ڈی' ایپ میں نئے فیچرز کا اضافہ کر دیا

07:50 PM, 29 Oct, 2024

اسلام آباد:نادرا نے اپنی 'پاک آئی ڈی' ایپلی کیشن میں متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، نادرا نے پی او سی کے حامل افراد کے لیے ویڈیو یا تصویر کے ذریعے تصدیق کی سہولت فراہم کی ہے، جس سے شناختی دستاویزات میں تبدیلی کا عمل بھی بہت آسان ہو گیا ہے۔ 'پاک آئی ڈی' ایپ میں پیچیدہ فنگر پرنٹس کے طریقہ کار کو بہتر بنا دیا گیا ہے، اور صارفین آٹو میٹڈ میسیجنگ کے ذریعے کسی بھی قسم کی دستاویزات کی حیثیت سے باخبر رہ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ، ایپ میں نادرا دفاتر سے متعلق تمام ضروری معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ جدید 'پاک آئی ڈی موبائل ایپ' کے ذریعے شہری اب نہ صرف شناختی کارڈ اور دیگر شناختی دستاویزات کی درخواستیں اپنے موبائل فون پر مکمل کر سکتے ہیں، بلکہ وہ اپنی دستاویزات گھر پر بھی منگوا سکتے ہیں۔

'پاک آئی ڈی' موبائل ایپ کی بدولت پاکستانی شہریوں کو اب نادرا دفاتر جانے اور لمبی قطاروں میں انتظار کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔
 

مزیدخبریں