کیلیفورنیا: ہالی وڈ کی مشہور فلم فرنچائز "جمانجی" کے تیسرے حصے کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ "جمانجی" اور "جمانجی: ویلکم ٹو دی جنگل" کے بعد اب یہ نئی فلم 11 دسمبر 2026 کو ریلیز کی جائے گی۔
معروف ہدایتکار اور پروڈیوسر جیک کاسدان اس فلم کی ہدایتکاری کریں گے، اور سونی نے تصدیق کی ہے کہ فلم کے چاروں مرکزی اداکار، ڈوین جانسن (دی راک)، کیون ہارٹ، کیرن گیلن، اور جیک بلیک ایک بار پھر اپنے کرداروں میں نظر آئیں گے۔
جمانجی فرنچائز کے اس نئے حصے میں ایکشن اور ایڈونچر کا سلسلہ جاری رہے گا۔ "جمانجی: ویلکم ٹو دی جنگل" نے عالمی سطح پر 960 ملین ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی تھی، جبکہ "جمانجی: دی نیکسٹ لیول" نے 800 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا تھا، جس سے یہ فرنچائز کامیابی کی نئی بلندیوں تک پہنچی ہے۔