روسی نائب وزیر دفاع کی نیول ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف نیول سٹاف سے ملاقات

روسی نائب وزیر دفاع کی نیول ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف نیول سٹاف سے ملاقات

اسلام آباد: روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع، کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومن نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ 

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور، علاقائی میری ٹائم سکیورٹی کی صورتحال، اور دوطرفہ بحری تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پاکستان اور روس کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے طویل المدتی کثیر جہتی شراکت داری کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تربیت، بحری جنگی جہازوں کے دوروں، اور دو طرفہ بحری مشقوں کے انعقاد سمیت مختلف تعاون کے پہلوؤں پر بات چیت کی۔ روسی نائب وزیر دفاع نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کوششوں کی تعریف کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا، خاص طور پر میری ٹائم سکیورٹی اور بحری ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں۔

مصنف کے بارے میں