ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی روسی نائب وزیر دفاع سے ملاقات

ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی روسی نائب وزیر دفاع سے ملاقات

اسلام آباد: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے روس کے نائب وزیر دفاع الیگزینڈر وی فومن سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور صنعتی تعاون کوبڑھانے پر بات چیت ہوئی ۔
 آئی ایس پی آر کے مطابق، روسی نائب وزیر دفاع کی قیادت میں وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔اس ملاقات میں  مشترکہ فوجی مشقوں اور تکنیکی معاونت کے ذریعے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے پر بھی بات ہوئی۔

ایئر چیف نے روس کے ساتھ فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تعاون پر مبنی تربیتی پروگرامز اور صنعتی تعاون کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ 

روسی نائب وزیر دفاع نے پاک فضائیہ کی موجودہ پیشرفت کو سراہتے ہوئے ملٹری ٹو ملٹری تعاون اور باہمی دفاعی شراکت داری کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مصنف کے بارے میں