اسلا م آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نومبر کے پہلے ہفتے میں 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔ یہ دورہ 4 سے 7 نومبر تک جاری رہے گا، جس دوران ان کی ملاقات چینی صدر شی جن پنگ سے ہوگی۔
صدر زرداری 5 نومبر کو شنگھائی عالمی نمائش میں بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق، چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں سی پیک فیز 2، پاک چین تعلقات، اور علاقائی و عالمی سلامتی جیسے اہم امور پر مشاورت کی جائے گی۔
یہ دورہ اس وقت ہورہا ہے جب رواں ماہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے پاکستان کا 4 روزہ دورہ کیا، جس میں انہوں نے اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کی تھی۔