کراچی :پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اپنی غیر روایتی ریمپ واک کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنی ہیں۔ ماہرہ، جو اپنے مقبول ڈراموں "شہرِ ذات"، "وہ ہمسفر تھا"، "بن روئے" اور بالی ووڈ فلم "رئیس" کے لیے جانی جاتی ہیں، اس بار اپنے انوکھے انداز کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔
ایک ویڈیو میں ماہرہ کو سیاہ لباس میں تیز قدموں کے ساتھ ریمپ پر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر مداحوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔ کچھ صارفین نے ان کے انداز کو بین الاقوامی ماڈلز سے تشبیہ دیتے ہوئے لکھا، "یہ جیجی حدید کی بدترین نقل لگ رہی ہے۔" ایک اور صارف نے مذاقاً کہا، "ایسا لگتا ہے کہ ماہرہ نے کنگنا رانوت کی فلم 'فیشن' ابھی دیکھی ہے۔
تنقید کی شدت بڑھتے ہوئے کچھ لوگوں نے ان کی ریمپ واک کو "ریمپ ڈیزاسٹر" قرار دیا، جبکہ ایک تبصرے میں یہ بھی کہا گیا، "لگ رہا تھا کہ وہ کسی بھی لمحے گر جائیں گی۔"