بھارت سے آنے والی آلودہ ہوا سے لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں غیر معمولی اضافہ

بھارت سے آنے والی آلودہ ہوا سے لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں غیر معمولی اضافہ

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھارت سے چلنے والی آلودہ ہوا کے نتیجے میں اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی پنجاب سے آنے والے دھوئیں کی وجہ سے سموگ کی شدت غیر معمولی سطح تک پہنچ گئی ہے۔

موسمیاتی اداروں اور سیٹلائٹ کی رپورٹ کے مطابق، ہوا کی رفتار اس وقت 1 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور یہ لاہور کی جانب بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ ماحول نے گزشتہ 28 دنوں میں 2,500 سے زائد دھواں دینے والی گاڑیوں کو پکڑا ہے، اور یکم اکتوبر سے اب تک 469 فیکٹریاں اور اینٹوں کے بھٹے بھی مسمار کیے گئے ہیں۔ اس دوران 318 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں جبکہ کسانوں کی گرفتاریاں اور جرمانے بھی جاری ہیں۔

پنجاب بھر میں 7,613 بھٹوں اور صنعتی یونٹس کی انسپکشن کی گئی، جس میں 226 انڈسٹریل یونٹس اور بھٹوں کو سربمہر کیا گیا۔ اس کے علاوہ، صوبے میں 24,333 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی انسپکشن ہوئی، جس میں سے 7,081 کے چالان کیے گئے اور 1,205 گاڑیوں کو بند کر دیا گیا۔

راوی کے علاقے میں سموگ کے خاتمے کے لیے آپریشن چوتھے ہفتے بھی جاری ہے، جس کے دوران مزید 2 کارخانے سیل کیے گئے ہیں۔ رُوڈا کی ٹیم نے یاسین ری رولنگ مل اور مدینہ سٹیل کو بھی سربمہر کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں