سندھ حکومت نے یکم نومبر بروز جمعہ کو تعطیل کا اعلان کردیا

سندھ حکومت نے یکم نومبر بروز جمعہ کو تعطیل کا اعلان کردیا

کراچی: حکومت سندھ نے دیوالی کے موقع پر یکم نومبر بروز جمعہ کو ہندو برادری کے لیے عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

سندھ حکومت ہر سال دیوالی کے موقع پر ہندو ملازمین اور ورکرز کے لیے تعطیل فراہم کرتی ہے اور انہیں ایڈوانس تنخواہیں بھی دی جاتی ہیں۔ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ تعطیل سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ مجاز حکام پر بھی لاگو ہوگی۔ 

نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ ہندو ملازمین اس اہم موقع کو اپنے خاندانوں اور برادریوں کے ساتھ بھرپور طریقے سے منا سکیں۔

مصنف کے بارے میں