اب پیدل سڑک کراس کرنے والوں پر بھی جرمانہ ہوگا

اب پیدل سڑک کراس کرنے والوں پر بھی جرمانہ ہوگا

ریاض :متحدہ عرب امارات نے نئے ٹریفک قانون کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پیدل سڑک کراس کرنے والوں کو بھی جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ نیا قانون 29 مارچ 2025 سے نافذ ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے بھاری جرمانے مقرر کیے گئے ہیں۔

نئے قوانین کے تحت سڑک استعمال کرنے والے تمام افراد، بشمول موٹر سائیکل سوار اور پیدل چلنے والے، کو ہدایات فراہم کی گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، ٹریفک کی آٹھ سنگین خلاف ورزیوں پر دو لاکھ درہم تک جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔ ان میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانا، حادثے سے فرار ہونا، اور مخصوص مقامات کے علاوہ سڑک کراس کرنا شامل ہیں۔

نئے قانون کے مطابق، اگر کسی عدالت یا ٹریفک کنٹرول اتھارٹی نے کسی شخص کا لائسنس معطل کر دیا ہے تو ایسی صورت میں گاڑی چلانے پر تین ماہ قید یا 10 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ مزید یہ کہ ڈرائیونگ کی کم از کم عمر 17 سال مقرر کی گئی ہے، جو پہلے 18 سال تھی۔

نیا قانون 80 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار والی سڑکوں کو کراس کرنے پر بھی پابندی عائد کرتا ہے۔ ٹریفک حادثے کی صورت میں پیدل چلنے والے کو تین ماہ قید اور پانچ سے دس ہزار درہم جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔

کسی نشے کے زیر اثر گاڑی چلانے پر 30 ہزار درہم سے دو لاکھ درہم تک جرمانہ اور قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ ہٹ اینڈ رن کیسز میں عدم تعاون پر ایک سال قید اور 50 ہزار سے ایک لاکھ درہم تک جرمانہ ممکن ہے، جبکہ لاپروائی سے ڈرائیونگ کے نتیجے میں کسی کی موت ہونے کی صورت میں کم از کم 50 ہزار درہم جرمانہ اور قید کی سزا دی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں