ایپل کے نئے اے آئی فیچرز کن آئی فون ماڈلز میں دستیاب ہوں گے؟

ایپل کے نئے اے آئی فیچرز کن آئی فون ماڈلز میں دستیاب ہوں گے؟

کیلیفورنیا:ایپل نے اپنے آئی فونز کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز کا نیا ماڈل متعارف کرایا ہے، جسے ایپل انٹیلی جنس کہا جاتا ہے۔ آئی او ایس 18.1 کے اجرا کے ساتھ، صارفین مخصوص آئی فون ماڈلز میں یہ اے آئی فیچرز استعمال کر سکیں گے۔

یہ ماڈل ستمبر 2024 میں آئی فون 16 سیریز کے ساتھ پیش کیا گیا تھا، اور ابتدائی طور پر اس میں کچھ محدود فیچرز شامل ہوں گے، جیسے رائٹنگ ٹولز، تصاویر سے اشیاء کو غائب کرنا، اور نوٹیفکیشنز کی سمری۔ اس کے ساتھ ساتھ ایپل کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ Siri کو بھی مزید بہتر کیا جا رہا ہے۔

تاہم، فی الحال اے آئی سے تصاویر بنانے کی سہولت یا چیٹ جی پی ٹی کو شامل کرنے کی کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہے۔ یہ فیچرز رواں سال کے آخر تک آئی او ایس 18.2 کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے اور صرف آئی فون 16 سیریز، آئی فون 15 پرو، اور 15 پرو میکس کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ایپل کے چیف ایگزیکٹو نے ان اے آئی ٹولز کو اولین آئی فون کی ٹچ اسکرین کے برابر اہمیت دی ہے۔ یہ ماڈل ایپل کی مخصوص چپس پر کام کرے گا، لہذا یہ پرانے آئی فونز میں دستیاب نہیں ہوگا۔

آئی او ایس 18.1 کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے، آئی فون کی سیٹنگز میں جا کر جنرل اور پھر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ پر کلک کریں۔ ایپل انٹیلی جنس کو فعال کرنے کے لیے آپ کو سیٹنگز میں جا کر جوائن ایپل ویٹ لسٹ پر کلک کرنا ہوگا۔

مصنف کے بارے میں