سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے 23 کرنے کا فیصلہ

03:55 PM, 29 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت چیف جسٹس کے علاوہ 23 ججز شامل ہوں گے۔

 یہ بل حکومت کی طرف سے جمعے کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ بیرسٹر دانیال چودھری نے یہ بل پہلے ہی پیش کر دیا ہے، اور اس کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کے اجلاس میں جمعے تک توسیع کی گئی ہے۔

 اجلاس آج ختم ہونے والا تھا، جبکہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم پر بھی مشاورت جاری ہے۔

مزیدخبریں