حزب اللہ نے شیخ نعیم قاسم کو اپنا نیا سربراہ مقرر کر لیا

حزب اللہ نے شیخ نعیم قاسم کو اپنا نیا سربراہ مقرر کر لیا

لبنان :حزب اللہ نے 27 ستمبر کو بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہونے والے حسن نصر اللہ کی جگہ نائب سیکرٹری جنرل نعیم قاسم کو منتخب کر لیا ہے۔ حزب اللہ کی شوریٰ کونسل نے نعیم قاسم کو اپنے داخلی طریقہ کار کے مطابق اس عہدے کے لیے چنا۔ نعیم قاسم 71 سال کے ہیں اور 1991 سے حزب اللہ کے نائب سربراہ  خدمات انجام دے رہے تھے۔

حسن نصر اللہ کی موت کے بعد، ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کا قائم مقام سربراہ مقرر کیا گیا تھا، لیکن حال ہی میں ان کی بھی شہادت کی تصدیق ہوئی۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ، لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی نے یہ بتایا کہ اسرائیل حزب اللہ کی اعلیٰ قیادت تک پہنچ چکا ہے اور وہ ان افراد کا تعاقب کریں گے جو اسرائیلی شہریوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ ہاشم صفی الدین نے پچھلے سال مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا اور کئی تقریبات میں بھی نمایاں حیثیت رکھتی تھی۔

مصنف کے بارے میں