پنجگور : پنجگور کے علاقے پروم میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
واقعہ اُس وقت ہوا جب مقامی افراد تعمیراتی کام کر رہے تھے۔ ملزمان نے نہ صرف فائرنگ کی بلکہ ان کی مشینری کو بھی آگ لگا دی۔
صوبائی حکومت کے ترجمان شاہد رندنے واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ہلاک شدگان کی میتیں ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کی گئی ہیں۔ ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔