محکمہ داخلہ پنجاب نے پہلی بار 'ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم' متعارف کروادیا

محکمہ داخلہ پنجاب نے پہلی بار 'ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم' متعارف کروادیا

لاہور :  محکمہ داخلہ پنجاب نے پہلی بار "پنجاب ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم" متعارف کروا دیا ہے، جو کہ اپنے طرز کا پہلا انوینٹری مینجمنٹ سسٹم ہے۔ اس سسٹم کے ذریعے تمام پروکیورمنٹ اور دستیاب وسائل کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ ممکن ہوگی۔ محکمے کے ہر آفیسر اور عملے کے زیر استعمال اشیاء اور وسائل کی معلومات تک رسائی حاصل کی جا سکے گی۔

ای انوینٹری سسٹم میں محکمہ داخلہ اور اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹس کے 5 ارب مالیت کی پروکیورمنٹ کا ریکارڈ موجود ہے، اور اس میں 19,000 سے زائد ایسٹس کا ریکارڈ درج کیا گیا ہے۔ یہ سسٹم دستیاب وسائل کا تفصیلی ریکارڈ فراہم کرتا ہے، جس میں کاغذی سامان سے لے کر جدید سائنٹفک مشینری تک شامل ہیں۔

ای انوینٹری سسٹم کی بدولت محکمانہ آڈٹ میں سہولت اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے، اور یہ بجٹ پلاننگ میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے تمام ملحقہ اداروں میں اس سسٹم کے نفاذ کی ہدایت کی ہے، اور محکمہ کی آئی ٹی ٹیم تمام ملحقہ ڈیپارٹمنٹس کو اس کے بارے میں تربیت دے رہی ہے۔یہ جدید انوینٹری مینجمنٹ سسٹم محکمہ داخلہ کی آئی ٹی ٹیم نے بغیر کسی اضافی خرچ کے صرف 3 ہفتوں میں تیار کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں