اسلام آباد : قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا فیصلہ آج متوقع ہے، جیسا کہ 31 اکتوبر کو بڈنگ کے حوالے سے نجکاری کمیشن غور کرے گا۔
ذرائع کے مطابق صرف ایک نجی کمپنی کے کنسورشیم نے پیشگی رقم جمع کرائی ہے، جبکہ باقی پانچ گروپوں میں سے کسی نے بھی ابھی تک پیشگی رقم جمع نہیں کرائی۔
نجکاری کے عمل کے حوالے سے حکام کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اگر نجکاری کمیشن کی اجازت مل جاتی ہے تو کمیٹی برائے نجکاری اور اس کے بعد وفاقی کابینہ اس کی منظوری دے گی۔
خریدار کمپنی کی جانب سے تقریباً آئندہ تین سال میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی توقع ہے، جس کے تحت جہازوں کی تعداد 20 سے بڑھا کر 45 تک کی جائے گی۔ علاوہ ازیں، خریدار کو ہر سال 50 ارب روپے کی سرمایہ کاری بھی کرنی ہوگی۔