واشنگٹن اور وینکوور میں بیلٹ باکس میں آتشزدگی سے سینکڑوں ووٹ تباہ ہوگئے

واشنگٹن اور وینکوور میں بیلٹ باکس میں آتشزدگی سے سینکڑوں ووٹ تباہ ہوگئے

واشنگٹن :  امریکا میں 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل، واشنگٹن اور وینکوور میں نصب تین بیلٹ باکسز کو آگ لگنے کے نتیجے میں سینکڑوں ووٹ ضائع ہوگئے۔

 رپورٹس کے مطابق، دونوں شہروں میں دو بیلٹ ڈراپ باکسز کو آ تشگیر مادے سے نشانہ بنایا گیا، جس کی وجہ سے آتش بجھانے کے خودکار نظام کی ناکامی سے موجود ووٹ تباہ ہوگئے۔

یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے پہلے بھی ایک بیلٹ باکس میں آگ لگائی گئی تھی، لیکن اس میں موجود حفاظتی نظام کی بدولت زیادہ تر ووٹ محفوظ رہے تھے۔ حکام نے بتایا کہ آتشگیر مادے کے استعمال کی وجہ سے یہ ممکنہ طور پر منظم کارروائی کا حصہ ہیں، اور تحقیقات جاری ہیں۔

امریکی حکام نے ان واقعات کو جمہوریت پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیلٹ باکسز پر حملوں کے بعد ووٹ جمع کرنے کے عمل کو مزید بڑھایا جائے گا۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے ووٹ ڈالنے کے بعد متبادل بیلٹ کے لیے متعلقہ دفتر سے رابطہ کریں۔

واشنگٹن کے سیکرٹری آف اسٹیٹ، اسٹیو ہوبس نے  یہ واضح کیا کہ ووٹنگ کو متاثر کرنے والی کسی بھی دھمکی یا تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں