بانی پی ٹی آئی کی رہا ئی سے متعلق اراکین کانگریس کا خط امریکی صدر کو موصول

بانی پی ٹی آئی کی رہا ئی سے متعلق اراکین کانگریس کا خط امریکی صدر کو موصول

واشنگٹن :  امریکی ایوان نمائندگان کے 60 سے زائد اراکین نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  عمران خان  کی رہائی کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کو ایک خط لکھا ہے، جو اب صدر تک پہنچ گیا ہے۔

 امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان، میتھیو ملر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صدر کو یہ خط موصول ہو چکا ہے اور انہیں اس کا جواب مناسب وقت پر دیا جائے گا۔

میتھیو ملر نے مزید بتایا کہ امریکی معاون سیکرٹری، مونیکا جیکب سن نے انسانی حقوق کے وفاقی سیکرٹری اللہ ڈینو خواجہ کے ساتھ ملاقات کی، جس میں انسانی حقوق اور مضبوط جمہوری اداروں پر زور دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں جمہوریت کو برقرار دیکھنا چاہتا ہے، جس میں عوام کی بنیادی آزادیوں کا حق بھی شامل ہے۔

یہ خط اس وقت لکھا گیا جب اراکین نے سابق وزیراعظم اور دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے امریکی پالیسیوں میں انسانی حقوق کو مرکزی حیثیت دینے کا مطالبہ کیا۔ 

مصنف کے بارے میں