اسرائیل کو جواب دینے کیلئے تمام وسائل استعمال کرینگے،ایران کا اعلان

10:21 AM, 29 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

تہران :  ایران نے اسرائیلی حملے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق، ایران کے ردعمل کی شدت اور نوعیت اسرائیلی حملے کی نوعیت پر منحصر ہوگی۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے حالیہ دنوں میں ایرانی فوجی مقامات پر فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں 4 ایرانی فوجی ہلاک ہوئے۔ اس واقعے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر نے بھی اسرائیل کے بارے میں سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایران کی قوت اور عوامی عزم کا درست اندازہ نہیں لگایا اور اسے صحیح جواب دینے کی ضرورت ہے۔

ایرانی حکومت کے ان بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے، اور ایران اسرائیل کے خلاف کسی بھی قسم کی جوابی کارروائی کے لیے تیار ہے۔

مزیدخبریں