سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری

09:53 AM, 29 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، جس میں 5 نشستوں کے لیے 17 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔

 ووٹنگ صبح 8:30 بجے شروع ہوئی اور شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ انتخابات میں 4,021 ووٹرز حصہ لے رہے ہیں، جن میں سب سے زیادہ 1,414 ووٹرز کا تعلق لاہور سے ہے۔

انتخابات میں صدر کے عہدے کے لیے میاں محمد رؤف عطا اور منیر احمد خان کاکڑ مدِ مقابل ہیں، جبکہ سیکرٹری کی سیٹ پر سلمان منصور اور ملک زاہد اسلم کا مقابلہ ہے۔

 نائب صدر پنجاب کی نشست کے لیے رانا بختیار اور رانا غلام سرور آمنے سامنے ہیں، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری کے لیے محمد اورنگزیب اور راجہ زبیر حسین کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ فنانس سیکرٹری کی سیٹ کے لیے اورنگزیب میر اور چودھری تنویر میدان میں ہیں۔

مزیدخبریں