پشاور ہائیکورٹ : مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

پشاور ہائیکورٹ : مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

اسلام آباد :  پشاور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی راہداری ضمانت منظور کرلی ہے۔ یہ ضمانت مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے کیس میں دی گئی۔

 سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کی، اور بشریٰ بی بی کے وکیل قاضی انور ایڈووکیٹ عدالت میں موجود رہے۔ عدالت میں ایڈووکیٹ جنرل اور بشریٰ بی بی بھی پیش ہوئیں۔

بشریٰ بی بی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے خلاف چاروں صوبوں میں مقدمات درج ہیں، جس پر عدالت نے دریافت کیا کہ کیا خیبرپختونخوا میں کوئی مقدمہ درج ہے؟ عدالت نے حکم دیا کہ ایف آئی اے، اینٹی کرپشن، نیب اور دیگر اداروں میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

عدالت نے وکیل سے پوچھا کہ کیا وہ دیگر صوبوں کے لیے بھی ضمانت دے سکتی ہے، جس پر وکیل نے کہا کہ عدالت اگر حفاظت کا تقاضہ ہو تو راہداری ضمانت دے سکتی ہے۔ عدالت نے بشری بی بی کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا اور 14 روز تک کسی بھی مقدمے میں ان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

مصنف کے بارے میں