مولانا طارق جمیل کے بیٹے نفسیاتی مریض تھے،پسند کی شادی کی تھی طلاق ہوگئی، پولیس نے خودکشی کی فوٹیج دیکھی ہے:  آر پی او

11:28 PM, 29 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

تلمبہ : ریجنل پولیس افسر (آر پی او) ملتان کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ  مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے خودکشی کی ہے، ڈی پی او نے خودکشی کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی ہے۔

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ آر پی او ملتان کے مطابق عاصم جمیل نفسیاتی مریض تھے اور  کئی سال سے ادویات لے رہے تھے، انہوں نے 30 بور کے پستول سے اپنے آپ کو گولی ماری۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل نے اپنے ملازم عمران سے پستول منگوایا، چھاتی کی جانب پستول کیا تو عمران نے ایسا کرنے سے منع کیا۔عاصم جمیل نے پسند کی شادی کی تھی اوربعد میں طلاق ہوگئی تھی۔

مزیدخبریں