میاں چنوں (ندیم اختر) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے مولانا عاصم جمیل نے سینے میں گولی مار کر مبینہ طور پر خود کشی کرلی ہے۔
ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم مارتھ کا کہنا ہے کہ مولانا عاصم جمیل نے سینے میں گولی ماری انہیں تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔
ڈی ایس پی میاں چنوں کا مزید کہنا تھا کہ مولانا عاصم جمیل کی خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی ۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔
دوسری طرف پوسٹمارٹم کرنے والے تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر کے ڈاکٹر آصف نے نیو نیوز سے گفتگو کرتے کہا کہ واقعہ خود کشی کا ہے اور سینے کے درمیان میں گولی ماری گئی ہے۔