مولانا طارق جمیل کا بیٹا پراسرار طور پر گولی لگنے سے جاں بحق

مولانا طارق جمیل کا بیٹا پراسرار طور پر گولی لگنے سے جاں بحق

میاں چنوں  : معروف عالم دین مولانا طارق جمیل  کا بیٹا پراسرار طور پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا ہے۔ 

ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم مارتھ کا کہنا ہے کہ مولانا عاصم جمیل کے  سینے پر گولی لگی۔انہیں تشویشناک حالت میں  تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے۔ 

ڈی ایس پی میاں چنوں کاکہنا ہے کہ مولانا عاصم جمیل نے خود کشی کی ہے جبکہ دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔