کوئٹہ : جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان میں یہودیوں کے ایجنٹ کو شکست دے دی ہے۔ ہم فلسطین کی آزادی کی جنگ میں شریک ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔
کوئٹہ میں جے یو آئی کی طوفان الاقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہودی لابی کا ایجنٹ مکافات عمل کا شکار ہے۔ دنیا پرواضح کرنا چاہتا ہوں ہم نے یہودیوں کے ایجنٹ کو شکست دے دی ہے۔یہودی لابی کو پیغام ہے کہ ان کے ایجنٹ کو شکست دے دی ۔ یہودی ایجنٹ کی طرح اسرائیل کو بھی ہرائیں گے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ امریکا اب سپر پاور نہیں رہا۔ تم جنہیں دہشت گرد کہتے ہو ہم انہیں وقت کا مجاہد سمجھتے ہیں۔ فلسطین کے معاملے پر اسلامی دنیا بے حسی کا شکار ہے۔ ہماری کانفرنس نے امریکا، اسرائیل ، یورپ اور بے حس حکمرانوں کو پیغام دیا ہے۔