پاکستانیوں نے فلسطین کے لیے ایک ارب سے روپے زیادہ جمع کرلیے: سراج الحق 

06:07 PM, 29 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ ہے تو ہم فلسطین کے ساتھ ہیں۔ پاکستانیوں نے اپنے فلسطینی بھائیوں کیلئے ایک ارب روپے سے زیادہ جمع کرلیے ہیں۔ 

فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کیلئے اسلام آباد میں جماعت اسلامی  نے غزہ مارچ کیا  جس ہزاروں افراد شریک ہوئے ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق  نے مارچ سے خطاب میں کہاامریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے تو ہم فلسطین کے ساتھ ہیں ۔فلسطینی مجاہدین کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اگلا مارچ 19 نومبر کو لاہور میں کریں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ صرف عربوں کا نہیں بلکہ ہر مسلمان کا ہے ۔،مسلم حکمرانوں نے اس معاملے پر اپنا حق ادا نہیں کیا۔ ۔اسرائیل کے مقدس سرزمین چھوڑنے تک ہماری تحریک جاری رہے گی ۔ اسرائیل فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہاہے ۔

مزیدخبریں