بابر اعظم کو عظیم کھلاڑی نہیں مانتا: محمد حفیظ 

05:19 PM, 29 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اس وقت پاکستان کے تمام کھلاڑیوں کے مقابلےا چھے کھلاڑی ہیں لیکن ابھی ان کا شمار  پاکستان کے عظیم کھلاڑیوں میں نہیں کیا جا سکتا۔

نجی ٹی وی کے پروگرا میں بابر کی کپتانی پر بات کرتے ہوئے  محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی کپتانی میں پچھلے 3 سالوں کے دوران وہ میچورٹی اور گروتھ نظر نہیں آئی جو آجانی چاہیے تھی، اب یہ فیصلہ بابر اور کرکٹ بورڈ کے آفیشلز نے کرنا ہے کیا بابر کی کپتانی کا پریشر دور کرکے ان کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے یا پھر بابر اسی پریشر کے اندر رہتے ہوئے اپنا ٹیلنٹ اجاگر کر سکتے ہیں۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ بطور کرکٹر بابر برے کھلاڑی نہیں ہیں لیکن بدقسمتی سے جو امیدیں بابر سے وابستہ کی جاتی ہیں یا پھر ان کا موازنہ جو دیگر کھلاڑیوں سے کیا جاتا ہے وہ درست نہیں ہے، بابر اس وقت کے تمام پاکستانی کھلاڑیوں میں سب سے اچھے کھلاڑی ہیں لیکن ان کا موازنہ جب عظیم کھلاڑیوں سے کیا جاتا ہے تو وہ بابر کے ٹیلنٹ کے ساتھ زیادتی ہو جاتی ہے، جو بابر کو پاکستان کے عظیم کھلاڑیوں سے ملاتے ہیں میں ان کے خلاف ہوں کیونکہ جو لوگ بابر کو عظیم کھلاڑیوں سے ملاتے ہیں شاید انھوں نے ابھی تک پاکستان کے یا دنیا کے عظیم کھلاڑی دیکھے ہی نہیں ہیں۔

مزیدخبریں