جمہوریہ ترکیہ کے قیام کے سو سال، نگران وزیر اعظم کا خصوصی پیغام 

 جمہوریہ ترکیہ کے قیام کے سو سال، نگران وزیر اعظم کا خصوصی پیغام 

اسلام آباد :جمہوریہ ترکیہ کے قیام کے سو سال مکمل ہونے پر  نگران وزیر اعظم کا خصوصی پیغام  دیاہے۔   نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ترکیے کے ساتھ خصوصاً اقتصادی شعبے میں کثیرجہتی تذویراتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔


ترکیہ کے 100 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ترک عوام کے نام ایک  پیغام میں انہوں نے کہا  حکومت نے ترکیہ کے ساتھ اشیاء کی تجارت کے معاہدے اور تذویراتی اقتصادی فریم ورک پر دستخط سمیت اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔


نگران وزیراعظم نے  مزید کہا کہ گہری اقتصادی شراکت داری اور مضبوط رابطے آنے والے برسوں میں دوطرفہ تعلقات آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے گزشتہ ایک سو سال کے دوران خصوصاًصدر رجب طیب اردگان کی متحرک قیادت میں ترکیہ کی شاندار ترقی کو سراہا۔ انہوں نے کہا پاکستانی عوام جمہوریہ ترکیہ کی دوسری صدی کے آغاز پر ترکیہ کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا گو ہیں۔

مصنف کے بارے میں