انقرہ :جمہوریہ ترکیہ کے قیام کے100 سال مکمل،ملک بھر میں اہم تقریبات منعقد ہوں گی ۔ جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 100ویں سالگرہ پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیاگیا ہے۔ آج یوم جمہوریہ کی تقریبات کے دو اہم مراکز دارالحکومت انقرہ اور استنبول ہوں گے۔
رجب طیب اردوان جمہوریہ ترکیہ کے بانی عظیم رہنما مصطفیٰ کمال مزارِ اتاترک پر حاضری دیں گے۔صدارتی کمپلیکس میں "جمہوریہ ترکیہ کی 100 ویں سالگرہ پر 100 دیوہیکل آئل پینٹنگ نمائش" کا دورہ بھی کریں گے ۔ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتلمش بھی ترکیہ کی پہلی پارلیمانی عمارت میں جنگ آزادی میوزیم میں منعقدہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔
تقریب میں عظیم رہنما مصطفیٰ کمال اتاترک کا 29 اکتوبر 1923 کو ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کی جنرل اسمبلی سے خطاب کو پیش کیا جائے گا۔ خصوصی پریڈ بھی منعقد ہوگی اورترک فضائیہ کی ٹیم سولو ترک مزار اتاترک پر ایک شاندار شو پیش کرے گی۔
صدارتی سمفونی آرکسٹرا انقرہ میں پارلیمنٹ کی دوسری عمارت میں "صد سالہ سالگرہ کا کنسرٹ" پیش کیا جائے گا ۔استنبول تقسیم سکوائر میں اتاترک مرکز ثقافت کے سامنے واٹر سین ، واٹر شو اور تھری ڈی شوز پیش کیے جائیں گے۔