لاس اینجلس : ٹی وی سیریز "فرینڈز" سے شہرت پانے والے اداکار میتھیو پیری چل بسے ۔ وہ لاس اینجلس میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔قانون نافذ کرنے والے ذرائع نے لاس اینجلس ٹائمز کو بتایا میتھیو پیری اپنے گھر کے باتھ روم میں باتھ ٹب کے اندر مردہ پائے گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق میتھیو کے جسم پر کسی قسم کے تشدد یا زخمی ہونے کے نشانات نہیں پائے گئے۔لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کاکہنا ہے کہ وہ گزشتہ شام 4 بجکر 10 منٹ پر میتھیو کے گھرپہنچے تھے۔ میتھیو پیری کو کافی عرصے سے صحت کے مسائل کا سامنا تھا۔ 2018 میں انہیں منشیات کی وجہ سے آنتوں کا شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد انہیں سرجری کرانی پڑی تھی۔
1994 سے 2004 تک جاری رہنے والا 10 سیزن پر مبنی امریکی ڈراما سیریز ’فرینڈز‘ میں میتھیو پیری نے چینڈلر بنگ کا کردار ادا کیا تھا۔فرینڈز’ نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈرامہ تھا جس کی کل 136 اقساط ہیں۔یہ سیریز چھ دوستوں مونیکا، روس، چینڈلر، ریچل، فیبی اور جوئی کے گرد گھومتی ہے۔