مواصلاتی بلیک آئوٹ کے بعد غزہ میں انٹرنیٹ، فون سروسز بحال ہوگئی 

10:50 AM, 29 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

غزہ : غزہ میں انٹرنیٹ ،فون سروس بحال ہوگئی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے مواصلاتی رابطہ منقطع ہونے کے بعد غزہ میں انٹرنیٹ، فون سروسز بحال ہوگئی۔غزہ میں ا نٹرنیٹ سروس  پر کام کرنے والے پیلٹیل گروپ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کی وجہ سے خلل کے بعد خدمات بتدریج بحال کی جا رہی ہیں۔غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے۔

مواصلاتی بلیک آؤٹ کے بعد غزہ میں انٹرنیٹ اور فون سروسز بحال ہورہی ہیں۔ٹیلی کام  سیکٹرکا کہنا ہےکہ ہماری تکنیکی ٹیمیں مشکل حالات میں اندرونی نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کو پوری تندہی سے حل کر رہی ہیں۔


جمعہ کے روز اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد غزہ تقریباً 36 گھنٹوں تک مکمل مواصلاتی بلیک آؤٹ کا شکار رہا کہ فلسطینی ٹیلی کام  کمپنیوں کے مطابق   مواصلاتی لائنوں اور ٹاورز کو ناک آؤٹ کر دیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں بشمول ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے خبردار کیا تھا کہ انکلیو میں مواصلات کی کمی جنگی جرائم اور دیگر زیادتیوں کو دستاویز کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

ایلون مسک نے کہاتھا کہ وہ اپنی سٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس غزہ میں "بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ امدادی تنظیموں" کو پیش کریں گے تاکہ غزہ میں رابطہ بحال ہوسکے۔ 

مزیدخبریں