ضرورت رشتہ کاانوکھا اشتہار، دلہن نےکیا ڈیمانڈ کردی

08:30 AM, 29 Oct, 2023

ممبئی :ضرورت رشتہ کے لیے دلہن  نے حیرت انگیز ڈیمانڈ کردی۔  دلہن نے جو اشتہار دیا اس میں اس کو کیسا لائف پارٹنر چاہئے اس کے بارے میں جان کرسب حیران رہ گئے۔ ضرورت رشتہ کے لیے  بھارت میں سوشل میڈیا پر  ایک ایسا اشتہار سامنے آگیا جس نے دیکھنے والوں کو حیران کیا ہے۔

اس اشتہار میں دلہن کو ایسا لائف پارٹنر چاہئے جو اس کا  "سوشل میڈیا ریلز پارٹنر" ہو۔ ٹویٹر  ایکس  پر ایک صارف نے اسی طرح کے اشتہار کی تصویر پوسٹ کی۔ اس اشتہار میں تحریر تھا کہ ایک سوشل میڈیا انفلوائنسر کو دولہے کی تلاش ہے۔

خاتون نے تحریر کیا "میرا نام ریا ہے، مجھے ایسے دولہا+رِیل پارٹنر کی تلاش ہے جو کیمرے کے سامنے نہ شرمائے اور میرے ساتھ ریلیشن شپ رِیلز تخلیق کرے۔"۔اس نے مزید لکھا "وہ یہ بھی جانتا ہو کہ ٹرینڈنگ میوزک کےلیے کیسے مواد بنایا جاتا ہے اور وہ جوائنٹ فیملی سے نا ہو۔"اشتہار میں لکھا تھا "اور یہ جاننے کےلیے کہ مجھے کس طرح کے لوگ پسند نہیں ہیں، رابطہ کرنے سے پہلے ایمیزون منی ٹی وی کی ’ہاف لَو ہاف ارینچ‘ ضرور دیکھ لے۔"


اس اشتہار میں ہی بھی لکھا تھا کہ "اسے پریمیئر پرو سافٹ ویئر ضرور آنا چاہئے تاکہ میری رِیلز اور وی لاگز کو ایڈیٹ کرسکے۔"

مزیدخبریں