خالصتان ریفرنڈم، کینیڈا میں آج اگلا مرحلہ شروع ہوگا،سکھ  بھارت کے خلاف اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے 

08:13 AM, 29 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

برٹش کولمبیا :خالصتان ریفرنڈم کے سلسلے میں کینیڈا میں آج اگلا مرحلہ شروع ہوگا۔ ہزاروں سکھوں کی شرکت متوقع ہے۔ کینیڈا میں خالصتان کے قیام کیلئے اگلا مرحلہ آج شروع کیا جائے گا۔ کینیڈا کے صوبہ برٹش کولمبیا کے گرونانک سکھ گردوارہ میں انتیس اکتوبر کو خالصتان ریفرنڈم ہوگا۔ ووٹنگ میں ہزاروں سکھوں کی شرکت متوقع ہے۔ 

 اسی گرودوارہ میں اٹھارہ جون کو انڈین حکومت کے اہلکاروں نے ہردیپ سنگھ نجر کو درجنوں گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ کنیڈین وزیراعظم نے بھارتی حکومت پر ڈائریکٹ ہردیپ سنگ اور دیگر رہنماؤں کو دھمکانے پر الزام لگایا تھا۔ 

خالصتان تحریک کے رہنما گرمیت سنگھ کا کہنا ہے کہ خالصتان کے قیام کیلئے اگلا مرحلہ کینیڈا میں آج سے شروع کیا جائے گا۔

 ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، وینکوور میں گرونانک سنگھ سکھ گرودوارہ کے سامنے دیوہیکل بورڈ نصب کر کے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارت کے کینیڈا میں سفیر جے کرشن کی تصاویر بھی آویزاں کی گئیں ہیں۔ خالصتان تحریک کے رہنما گرمیت سنگھ طور کاکہنا تھا کہ  کینیڈین حکومت نے انہیں خبردار کیا ہے کہ بھارت ہردیپ سنگھ نجر کے بعد انہیں بھی قتل کرنا چاہتا ہے۔

گرمیت سنگھ طور کا کہنا تھا کہ بھارت کا خیال تھا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد خالصتان کی تحریک دم توڑ جائے گی۔

مزیدخبریں