منی لانڈرنگ کیس،ایف آئی اے نے عمران خان کو31اکتوبرکوطلب کرلیا

منی لانڈرنگ کیس،ایف آئی اے نے عمران خان کو31اکتوبرکوطلب کرلیا

 ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ   کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وازیر اعظم عمران خان کو  31 اکتوبر  پیر کے روزکراچی میں  طلب کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نےمنی لانڈرنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کےچیئرمین اور سابق وازیر اعظم عمران خان کو  31 اکتوبر  پیر کے روزکراچی میں  طلب کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پر طارق شفیع کے اکاؤنٹ سے  پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں 5 کروڑ 62 لاکھ روپے لینےکا الزام ہے۔

ذرائع  کے مطابق مقدمے میں سید عارف مسعود نقوی ،طارق شفیع اور محمد رفیع لاکھانی کوبھی  نامزد کیا گیا ہے۔کراچی: رقوم کی غیر قانونی منتقلی میں شامل ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو بھی ایف آئی آر میں شامل کیا گیا۔ 

واضح رہے رواں ماہ 5 اکتوبر کو  ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے  پی ٹی آئی کو بیرون ملک سے غیر قانونی طور پر کراچی کے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے رقوم منتقل کیے جانےکے شواہد ملنے پر مقدمہ درج کیا تھا۔ایف آئی اے کی تحقیقات کے دوران ابراج گروپ کے عارف مسعود نقوی کے قریبی ساتھی اور پی ٹی آئی کے مرکزی مالیاتی بورڈ کے رکن طارق شفیع سامنے آئے۔

انکوائری کے دوران ثابت ہوا کہ والٹن کرکٹ لمیٹڈ کے اکاؤنٹ سے 5 لاکھ 57 ہزار  امریکی ڈالر طارق شفیع کے کراچی میں غیر ملکی بینک کی برانچ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے،  رقم 7 مئی 2013 کو کراچی کے بینک اکاؤنٹ میں موصول اور 8 مئی کو اسی اکاؤنٹ سے پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آبادکے نجی بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی گئی۔طارق شفیع کے اسی اکاؤنٹ میں برٹش ورجن آئی لینڈ میں رجسٹرڈ کمپنیوں سے ایک اعشاریہ 84 ملین ڈالر موصول ہوئے، تمام ٹرانزیکشن مختلف کمپنیوں اور افراد کی ملی بھگت سے1947 ایکٹ کی خلاف ورزی سےکی گئیں،