لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے جلدی میں اسلام آباد لانگ مارچ کے دوسرے دن کا اختتام کیوں کیا؟ سب منظر عام پر آگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے لاہور میں اہم ملاقات کیلئے لانگ مارچ ختم کیا۔
نیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عمران خان نے لاہور میں اہم ملاقات کرنی تھی اس لیے واپس جانا پڑا۔ تمام قیادت تو کنٹینر پر موجود ملاقات کس سے ہوگی، سوال اٹھ گئے۔ میاں اسلم اقبال نے سیالکوٹ کے روٹ کو بھی پلان سے خارج کرنے کا بتا دیا۔ اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ جس حساب سے آگے بڑھ رہے ہیں سیالکوٹ نہیں جاسکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان براہ راست مذاکرات میں شریک ہونگے۔ اہم میٹنگ کے باعث عمران خان کو لاہور واپس جانا پڑا۔ عمران خان کل لانگ مارچ کا دوبارہ مریدکے سے آغاز کرینگے۔