لاہور: اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب پر اپنا چینل لانچ کیا ہے ۔اداکار کی درخواست پر ان کے ہزاروں مداحوں نے چینل کو سبسکرائب کرلیا ہے ۔
ادکار فیروزخان نے انسٹاگرام پر اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ ان کا ’ایف کے‘ نامی چینل سبسکرائب کریں۔فیروز خان کی درخواست پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کے چینل کو فوری سبسکرائب کردیا ۔ چینل پر اب تک کوئی ویڈیو اپ لوڈ نہیں کی گئی لیکن چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد چھ ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔
واضح رہے کہ اداکار فیروز خان پر ان کی سابقہ اہلیہ علیزے کی جانب سے گھریلو تشدد کے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں انہوں نے تشدد کے شواہد عدالت میں بھی پیش کئے ہیں ۔