عدیس ابابا : ایتھوپیاکی قومی ائیرلائنز نے 18 سال بعدپاکستان کے لیے اپنی پروازیں بحال کر دی ہیں۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ایتھوپین ائیرلائنز 2004 سے پاکستان کے لیے معطل اپنی پروازیں ایک بار پھر بحال کر رہی ہے ،پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہنوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایتھوپین ایرلائنز عدیس ابابا اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار دو پروازیں چلائےگی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایتھوپین حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ائیرپورٹ پر آن آرائیول ویزا کی سہولت بھی بحال کردی ہے۔ دوسال قبل کچھ پاکستانی ایتھوپیا میں جعلی موبائل فونز اور پرفیومز فروخت کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے جس کے بعد ایتھوپیا کی حکومت نے پاکستانیوں کیلئے آن آرائیول ویزا کی سہولت ختم کردی تھی، اب یہ سہولت دوبارہ بحال کردی گئی ہے ۔
نوٹیفکیشن میں پاکستان کے ائیرپورٹس پر تعینات تمام متعلقہ اداروں سے کہا گیا ہےکہ وہ ایتھوپیا جانے والے مسافروں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آئے ۔