اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ آج دوسرے دن مریدکے پہنچ کر ختم ہوگیا ہے۔ کل صبح 11 بجے دوبارہ مریدکے سے روانہ ہوگا۔
پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج کا لانگ مارچ مریدکے پہنچ کر ختم کردیا گیا ہے اب کل صبح شروع کریں گے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ عمران خان کی تقریر کے ساتھ آج دوسرے دن سہ پہر 2 بجے کے بعد شاہدرہ سے شروع ہوا تھا اور سات بجے مارچ ختم بھی کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قافلہ رچنا ٹاؤن پہنچا ہی تھا کہ افراتفری میں عمران نیازی سب چھوڑ چھاڑ کے واپس چلے گئے اور لوگ بھی واپس ہولیے۔