سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ  نور محمد مسکانزئی کے قتل میں ملوث مبینہ دہشت گرد گرفتار

05:40 PM, 29 Oct, 2022

کوئٹہ :سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ  نور محمد مسکانزئی کے قتل میں ملوث مبینہ دہشت گرد کو گرفتارکر لیا گیا۔ 

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ  کا  پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ   چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ  نور محمد مسکانزئی کے قتل  میں ملوث  مبینہ دہشت گرد   کا  تعلق خاران سے ہے  اس نے  2020میں دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اختیار کی،  ملزم کی شناخت شفقت اللہ یلانزئی کے نام سے ہوئی ہے ،  ملزم نے دوران تفتیش  جرم کا اعتراف جرم کرلیا ہے ۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق  ملزم نے دیگر جرائم کا  اعتراف  بھی کیا ہے ،ملزم  نے ہمسایہ ملک سے دہشت گردی کی ٹریننگ حاصل  بلوچستان حکومت کے ترجمان  فرح عظیم شاہ  کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسزکی شبانہ روزمحنت سےسابق چیف جسٹس  کےقاتل کوگرفتارکیا گیا ہے ۔ 
 
 

مزیدخبریں